کویت نے خلیجی ممالک کے غیر ملکی باشندوں کو ویزا آن ارائیول کی سہولت دے دی

کویت کا ویزا آن ارائیول کا اعلان فائل فوٹو کویت کا ویزا آن ارائیول کا اعلان

کویت کے وزیر داخلہ شیخ فہد الیوسف الصباح نے اعلان کیا ہے کہ خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک میں مقیم تمام غیر ملکیوں کو اب کویت آمد پر سیاحتی ویزا حاصل کرنے کی سہولت حاصل ہوگی۔

یہ فیصلہ سرکاری گزٹ "کویت الیوم" میں اتوار کے روز شائع کیا گیا اور فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔

نئی پالیسی کے تحت، سیاحتی ویزا 90 دن کے لیے مؤثر ہوگا، اور درخواست دہندگان کے پاس سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، قطر یا بحرین میں کم از کم 6 ماہ کی کارآمد اقامت (ریذیڈنسی پرمٹ) ہونا ضروری ہے۔

یہ قدم 2008 کے اس پرانے ضابطے کی جگہ لے رہا ہے جس میں صرف مخصوص پیشوں سے تعلق رکھنے والے افراد — جیسے ڈاکٹرز، انجینئرز اور ایگزیکٹوز — کو ویزا آن ارائیول کی اجازت دی گئی تھی۔

اس تبدیلی کے نتیجے میں خلیجی ممالک میں مقیم تقریباً 2 کروڑ 50 لاکھ غیر ملکیوں کے لیے کویت کا سفر آسان ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ چین، جاپان، جنوبی کوریا، سنگاپور سمیت یورپ، شمالی امریکا، لاطینی امریکا اور ایشیا کے کئی بڑے ممالک کے شہری پہلے ہی کویت پہنچنے پر ویزا حاصل کرنے کی سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

گزشتہ 15 ماہ کے دوران، کویت نے بتدریج اپنی ویزا پالیسیوں میں نرمی کی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو متوجہ کیا جا سکے۔

ان میں فیملی ویزا کی پابندیوں میں نرمی، ہوٹلوں کو مہمانوں کی کفالت کی اجازت، اور غیر ملکی کاروباری شراکت داروں کو بلانے کے طریقہ کار کو آسان بنانا شامل ہے۔

اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن، جو وزارتِ اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے تحت کام کرتی ہے، نے اعلان کیا تھا۔

کہ کویت نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا پالیسی بحال کرنے کے بعد نئی ملازمتوں کے مواقع کھول دیے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق، یہ پیشرفت پاکستانی ماہرین کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرتی ہے، کیونکہ کویتی لیبر مارکیٹ کو پاکستان سے ہنر مند افراد کی ضرورت ہے۔

پاکستانی حکومت کی متحرک اور کاروبار دوست پالیسیوں کے باعث دنیا بھر میں پاکستانی افرادی قوت کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store