اپنی زمین پر امریکی فوجی مداخلت ناقابل قبول، میکسیکو کی صدر نے ٹرمپ کی تجویز مسترد کردی

میکسیکو کی صدر نے ٹرمپ کی تجویز مسترد کردی فائل فوٹو میکسیکو کی صدر نے ٹرمپ کی تجویز مسترد کردی

میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے منشیات کی روک تھام کے لیے امریکی فوجی دستوں کے استعمال کی تجویز مسترد کر دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ملک کی خودمختاری کے لیے نقصان دہ ہو گا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ تجویز پیش کی گئی تھی تاکہ منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے میں مدد ملے۔

تاہم میکسیکو حکومت نے اس تجویز کو قبول نہیں کیا اور اپنے ملک میں فوجی مداخلت کی مخالفت کی۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹاگون کو میکسیکو میں منشیات کے کارٹلز کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

تاہم اب اس حوالے سے میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اپنے ملک میں امریکی فوجی دستوں کے استعمال کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میکسیکو میں امریکی افواج کو خوش آمدید نہیں کیا جائے گا۔

صدر کلاڈیا شین بام نے کہا کہ امریکا فوج کے ساتھ میکسیکو نہیں آنے والا ہے، ہم تعاون کرتے ہیں لیکن ایسی مداخلت نہیں ہونی چاہیے، اسے مکمل طور پر مسترد کیا جاتا ہے، یہ کسی بھی معاہدے کا حصہ نہیں ہے۔

میکسیکن صدر کا کہنا ہے جب بھی اس معاملے کو اٹھایا گیا ہم نے ہمیشہ انکار کیا اور اب بھی ہمارا مؤقف یہی ہے۔

میکسیکو کی وزارت خارجہ کا بھی کہنا ہے کہ اپنی سرزمین پر امریکی فوجی کارروائی کو قبول نہیں کریں گے، منشیات کے کارٹلز سے نمٹنے کے لیے اپنی سرزمین پر امریکی فوجی دستوں کی تعیناتی قبول نہیں ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے میکسیکن حکام اپنی سرزمین پر منشیات کے کارٹلز کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کی تجاویز کو مسترد کرتے رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store