یو اے ای میں ملازمت سے محروم ہونے والوں کے لیے نیا پروگرام متعارف

یو اے ای میں ملازمت سے محروم ہونے والوں کے لیے نیا پروگرام متعارف فائل فوٹو یو اے ای میں ملازمت سے محروم ہونے والوں کے لیے نیا پروگرام متعارف

اگر آپ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں رہائش پذیر ہیں اور حال ہی میں ملازمت سے محروم ہوگئے ہیں تو ان ایمپلائیمنٹ انشورنس اسکیم سے مالیاتی معاونت حاصل کرسکتے ہیں۔

یو ای اے کے ادارے الانصاری ایکسچینج کی جانب سے اس نئے پروگرام کو متعارف کرایا گیا ہے جو Involuntary Loss of Employment (آئی ایل او ای) انشورنس اسکیم کے اہل افراد کے لیے ہوگا۔

اسے آئی ایل او ای انشورنس پول پی سی ایس کے اشتراک سے متعارف کرایا گیا ہے اور یہ سروس 20 جولائی سے دستیاب ہے۔

اس کے لیے آئی ایل او ای اسکیم کی ویب سائٹ پر جاکر اپلائی کیا جاسکتا ہے۔

www.iloe.ae پر جاکر آپ جان سکتے ہیں کہ اس کی اہلیت کی شرائط کیا ہے اور وہاں آپ کو کلیم بٹن بھی ہوم پیج پر نظر آئے گا۔

لاگ ان پیج پر بھی کلیم بٹن پر کلک کے لاگ ان ود ون ٹائم پاس پورڈ (او ٹی پی) کا انتخاب کریں۔

وہاں اماراتی آئی اور رجسٹرڈ موبائل نمبر کا اندراج کریں اور پھر ریکوئسٹ او ٹی پی پر کلک کریں۔

او ٹی پی نمبر کے ذریعے آپ سائٹ پر لاگ ان ہوسکیں گے جہاں پرسنل ڈیش بورڈ میں انشورنس پالیسی کی تفصیلات اور پیمنٹ ہسٹری دیکھ سکتے ہیں۔

بائیں جانب موجود مینیو میں Claim submission پر کلک کرکے ایمپلائی نیم، پالیسی کے دورانیے اور موبائل نمبر کی تصدیق کریں اور پھر پرسیڈ کلیم پروسیس پر کلک کریں۔

اس کے بعد کانٹریکٹ ٹرمینیشن کی وجہ اور تاریخ کی تفصیلات کا جائزہ لیں۔

اگر تفصیلات درست ہوں تو یس سلیکٹ کرکے کلیم بٹن پر کلک کریں، اگر تفصیلات درست نہ ہوں تو نو (no) بٹن پر کلک کرکے ریمارکس سیکشن میں اپنی وضاحت تحریر کریں اور سپورٹنگ ڈاکومنٹس اپ لوڈ کرکے کلیم بٹن پر کلک کریں۔

اگر آپ کی کمپنی یو اے ای کی وزارت ہیومین ریسورسز اینڈ Emiratisation میں رجسٹر نہیں ہوگی تو نکالے جانے کی وجہ اور تاریخ میں N/A لکھا نظر آئے گا، تو اس صورت میں بس کلیم پر کلک کریں۔

آپ کو نقد امداد بینک ٹرانسفر یا کیش پک اپ کی شکل میں ملے گی، جس کا انتخاب آپ کو خود کرنا ہوگا۔

بینک ٹرانسفر سلیکٹ کرنے پر آئی بی اے این، اکاؤنٹ نمبر اور اکاؤنٹ ہولڈر کے نام کا اندراج کرنا ہوگا۔

کیش پک اپ کے لیے آپ کو ایکسچینج ہاؤس کو سلیکٹ کرنا ہوگا اور وہاں ایکسچینج ہاؤس (الانصاری ایکسچینج) کا نام منتخب کرنا ہوگا۔

اس کے بعد ایمریٹس آئی ڈی اور پاسپورٹ نمبر کا اندراج کرنا ہوگا۔

پیمنٹ کے طریقہ کار کے انتخاب کے بعد آپ کو Submit کلیم پر کلک کرنا ہوگا۔

آپ کو کلیم کے بارے میں اپ ڈیٹس رجسٹرڈ ای میل ایڈریس اور موبائل نمبرپر موصول ہوں گی۔

آپ آئی ایل او ایس اکاؤنٹ پر لاگ ہوکر بھی مائی کلیمز میں اپنے کلیم اسٹیٹس کو چیک کرسکتے ہیں۔

اس پروگرام کے تحت آپ کو تنخواہ کے 60 فیصد حصے کے برابر رقم ملے گی۔

آپ کو 3 ماہ یا نئی ملازمت کے ملنے یا ملک چھوڑنے تک یہ امداد مل سکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store