امریکا: موسم سرما کے طوفان سے تباہی، ریاست کیلیفورنیا میں ایمرجنسی نافذ

ریاست کیلیفورنیا میں ایمرجنسی نافذ فائل فوٹو ریاست کیلیفورنیا میں ایمرجنسی نافذ

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں موسم سرما کے طوفان سے تباہی جاری ہے جس کی وجہ سے صدر جوبائیڈن نے ریاست میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امریکی صدرنے متاثرہ علاقوں میں بحالی کی کوششوں میں وفاقی امداد بڑھانے کا حکم بھی دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر کے اقدام سے مرسڈ، سیکرامینٹو اور سانتا کروز کاؤنٹیز میں متاثرہ افراد کو وفاقی فنڈنگ دستیاب ہوگی۔

خبرایجنسی کے مطابق کیلیفورنیا میں بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 19 اموات ہوچکی ہیں۔

install suchtv android app on google app store