تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں

اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف عوامی احتجاج، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ

اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین نے ایک بار پھر دارالحکومت تل ابیب میں جمع ہو کر حکومت مخالف نعرے لگائے۔ سینکڑوں اسرائیلی شہری ہاسٹیجز اسکوائر پر جمع ہوئے اور یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

غزہ جنگ بندی مذاکرات کا دوسرا مرحلہ، تنظیم نے جنگ بندی کی ضمانت مانگ لی

اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور بھی مکمل ہو گیا، جس میں قیدیوں کی رہائی کے شیڈول اور فوج کے انخلا کے طریقہ کار پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ مصر کے شہر شرم الشیخ میں بالواسطہ مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے۔ مذاکرات میں قطری وزیراعظم شیخ…

کھانسی کا سیرپ پینے سے 14 بچے ہلاک

بھارت میں کھانسی کا سیرپ پینے سے 14 بچے ہلاک ہو گئے، جس سے سیرپ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بچے بھارت کی مختلف ریاستوں میں سیرپ پینے سے ہلاک ہوئے، بھارتی میڈیا کے مطابق کھانسی کا سیرپ پینے سے بچوں کی اموات مدھیہ پردیش، راجستھان اور تامل…

روس میں افغانستان سے متعلق اجلاس، پہلی بار طالبان وزیر بھی شریک

روس میں افغانستان سے متعلق ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ کا ساتواں اجلاس اختتام پذیر ہوگیا جس میں پہلی بار طالبان کے وزیر خارجہ نے بھی شرکت کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس اجلاس میں پاکستان سمیت بھارت، ایران، قازقستان، چین، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے وفود…

فزکس میں نوبیل انعام، عالمی سائنسدانوں کے لیے اعزاز کا لمحہ

فزکس کے شعبے میں امریکہ کے تین سائنسدانوں کو نوبیل انعام سے نواز دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فزکس میں نوبیل انعام جان کلارک، مائیکل ڈیوریٹ اور جان مارٹینس کو دیا گیا ہے۔ اور تینوں سائنسدانوں کا تعلق امریکہ سے ہے۔

حماس اور اسرائیل میں ڈیڈلاک برقرار، امریکا نے متبادل فارمولا لانے کا عندیہ دے دیا

امریکا نے خبردار کیا ہے کہ اگر حماس اور اسرائیل غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے کسی متفقہ معاہدے تک نہیں پہنچے، تو امریکی حکومت اپنا متبادل امن فارمولا پیش کرے گی تاکہ خطے میں فوری جنگ بندی اور دیرپا امن کی راہ ہموار کی جا سکے۔ وائٹ ہاؤس کی…

غزہ جنگ بندی مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل، حماس نے اہم مطالبات پیش کر دیے

غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے حماس، اسرائیل اور ثالث ممالک کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں مکمل ہوگیا، جب کہ بات چیت کا دوسرا مرحلہ آج دوبارہ شروع ہوگا۔ ذرائع کے مطابق حماس وفد کی قیادت سینئر رہنما خلیل الحیہ نے کی،…
صفحہ 15 کا 3075