جاپان میں بیٹے نے ماں کی لاش 10 سال تک چھپائے رکھنے پرانوکھی دلیل پیش کر دی

  • اپ ڈیٹ:
60 سالہ تاکیشا میاواکی نے اپنی 95 سالہ ماں کی لاش کو گھر کے ٹوائلٹ میں دس سال تک چھپائے رکھا فائل فوٹو 60 سالہ تاکیشا میاواکی نے اپنی 95 سالہ ماں کی لاش کو گھر کے ٹوائلٹ میں دس سال تک چھپائے رکھا

جاپان کے ایک شہر میں ایسا اندوہناک واقعہ سامنے آیا جس نے سب کو لرزا کر رکھ دیا۔ 60 سالہ تاکیشا میاواکی نے اپنی 95 سالہ ماں کی لاش کو گھر کے ٹوائلٹ میں دس سال تک چھپائے رکھا۔

پولیس نے شک کی بنیاد پر جب اس کے کچرے سے بھرے گھر پر چھاپہ مارا تو ٹوائلٹ میں ایک انسانی ڈھانچہ دریافت ہوا۔ ڈی این اے ٹیسٹ سے تصدیق ہوئی کہ یہ ڈھانچہ اس کی والدہ کا تھا۔

تاکیشا نے بتایا کہ وہ ماں کو ایک دن ٹوائلٹ میں بے جان پایا، سرد جسم اور سانس بند — مگر خوف، ذہنی دباؤ اور غربت کے باعث وہ نہ پولیس کو اطلاع دے سکا، نہ طبی امداد لے سکا۔

اس کا کہنا تھا:"والدہ کی آخری رسومات کے اخراجات میرے بس سے باہر تھے، لاش کو وہیں چھوڑنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا"۔

پولیس نے ابتدائی طور پر قتل یا تشدد کا کوئی ثبوت نہیں پایا، تاہم تحقیقات ہر پہلو سے جاری ہیں۔ گھر کے حالات اور تاکیشا کی نفسیاتی کیفیت نے ماہرین کو بھی حیران کر دیا۔

 

install suchtv android app on google app store