یورپ کی تباہی سے متعلق باباوانگا کی خوفناک پیشگوئیاں

باباوانگا فائل فوٹو باباوانگا

اپنی خوفناک پیشگوئیوں سے مشہور بلغاریہ کی نابینا خاتون باباوانگا کی مزید خطرناک پیشگوئیاں سامنے آگئیں۔

”بلقان کی نوسٹراڈیمس“ کے نام سے مشہور بابا وانگا کی موت 28 سال پہلے ہوئی تھی۔ اپنی موت سے قبل ہی انہوں نے یوکرین میں چرنوبل ڈیزاسٹر، شہزادی ڈیانا کی موت، نیویارک میں 9/11 کے حملوں اور یہاں تک کہ اپنی موت کے بارے میں بالکل درست پیش گوئیاں کی تھیں۔

بابا وانگا کی جانب سے کی گئیں پیش گوئیوں کے مطابق آئندہ سال 2025 میں یورپ کیلیے خطرات کا سبب بنے گا۔

بابا وانگا کی پیشگوئی کے مطاطق میں یورپ میں تباہ کن جنگ ہو گی اور آبادی میں نمایاں کمی واقع ہوگی، زوال اور تباہی کے عمل کا آغاز 2025 سے شروع ہوجائے گا۔

اس کے علاوہ انہوں نے بتایا تھا کہ ”ایلینز“ (خلائی مخلوق) سے رابطہ ہو سکتا ہے۔ اس حوالے سے تاحال کوئی تصدیق تو نہیں ہوسکی ہے لیکن دنیا کے مختلف ممالک کے کئی مقامات پر یو ایف او طیارے اڑتے دیکھے جانے دعوے کئے گئے ہیں جو اس دنیا کے نہیں لگتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ سال 2130 تک انسانوں کا ایلینز سے رابطہ قائم ہو جائے گا۔

اس کے علاوہ ان کی اہم پیش گوئی گلوبل وارمنگ کے حوالے سے تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ موسم خوفناک ہوتا جائے گا۔ بدترین گرمی لوگوں کو بری طرح پریشان کرے گی اور اس سے ان کی صحت متاثر ہوگی۔

بابا وانگا کے مطابق گلوبل وارمنگ کی وجہ سے 2170 میں ایک بڑی خشک سالی آئے گی اور اس طرح تباہی کی طرف بڑھنے والی زمین 3797 میں تباہ ہو جائے گی۔ لیکن تب تک کئی انسان دوسرے سیاروں تک پہنچ چکے ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store