لاہور:پنجاب کے بیشتر شہروں میں دھند کا سلسلہ جاری

دھند کا سلسلہ دھند کا سلسلہ

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دھند کا سلسلہ جاری ہے،حد نگاہ چند گز تک محدود ہونے کے باعث مسافروں کو مشکالات کا سامنا کرنا پڑا

پنجاب میں لاہور سے رحیمیار خان تک شدید دھند کا سلسہ جاری ہے،،دھند کے باعث لاہور سے شیخوپورہ تک موٹر وے بند کر دی گئی جبکہ ملتان روڈ پر ملتان اور بہاولپور تک دھند بڑھ جانے سے حد نگاہ صفر ہوگئی،موٹر وے پولیس کی جانب سے مسافروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ دھند کی شدت بڑھ جانے سے بابو صابو ٹول پلازہ سے شیخوپورہ تک موٹر وے کو عام ٹریفک کے لئے بند کیا گیا جبکہ ملتان روڈ پر مانگا منڈی سے اوکاڑہ،ساہیوال،خانیوال،ملتان اور بہاولپور تک بھی شدید دھند چھائی رہی۔ حدنگاہ صفر ہونے پر موٹر وے پولیس نے غیر ضروری سفر نہ کرنے اور ناگزیر صورتحال میں فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی۔جی ٹی روڈ پرپتوکی،اوکاڑہ،ساہیوال میں بھی شدیددھند رہی۔ 

install suchtv android app on google app store