این ڈی ایم اے کا شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے نے شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا۔ فائل فوٹو این ڈی ایم اے نے شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا۔

ملک میں دس جولائی تک شدید بارشوں کی پیشنگوئی، این ڈی ایم اے نے شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا۔

نیشنل ڈایزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق دس جولائی تک پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کا خطرہ ہے جبکہ دریائے چناب کے مرالہ اور قادر آباد کے مقامات پر کم درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔

دریائے کابل، سندھ، چناب، سوات، پنجکوڑہ، چترال، ہنزہ اور دیگر ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں آج اور کل موسلا دھار بارش کی توقع ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store