محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
جبکہ شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اور وسطی اضلاع میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
تاہم شام/رات میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، کرم خیبر ،وزیرستان اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح پنجاب کے بیشتر اضلاع دن کے اوقات میں شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہنے کا امکان ہے ۔
تاہم شام/رات میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، خوشاب، منڈی بہاوالدین، گجرات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے کی کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
بعدا ز دوپہرصوبے کے وسطی/جنوبی اضلاع میں تیز/ گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ ادھرسندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ بعدا ز دوپہر تیز/ گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں دن کے اوقات میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے ۔
تاہم شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت دادو48،رحیم یار خان ،جیکب آباد ،47، ڈی جی خان،بھکر،بہاولنگر ،سبی، نوکنڈی ، موہنجوداڑو میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔