مریخ پر چاند گرہن، ناسا نے تصاویر جاری کر دی

مریخ پر چاند گرہن مریخ پر چاند گرہن

امریکی خلائی ادارے ناسا نے سیارہ مریخ کے چاندگرہن کی اینی میٹیڈ فوٹیج جاری کی ہے۔

 

ایک برس پہلے مریخ پر پہنچے خلائی جہاز کیوری اوسٹی نے پہلی بار مریخ کے چاند گرہن کی تصاویر بنائیں جنہیں ماہرین نے جوڑ کر فوٹیج تیار کی ہے۔ مریخ کے دو چاند فوبوس اور ڈیموس ہیں۔ کیوری اوسٹی نے اکتالیس تصاویر بنائیں جن میں بڑا چاند فوبوس چھوٹے چاند ڈیموس کے آگے سے گزرتا ہے اور اسے مکمل طور پر چھپا لیتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے اس گرہن سے مریخ کے چاندوں کے مدار کا پتہ لگانے میں مدد ملے گی۔

install suchtv android app on google app store