گوگل نے پاکستان میں 18 سال یا اس سے زائد عمر کے طلبہ کے لیے ایک سالہ مفت اے آئی پرو پلان متعارف کروا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، پاکستان میں 18 سال یا اس سے زائد عمر کے طلبہ اب ایک سال تک گوگل اے آئی پرو پلان مفت استعمال کر سکیں گے۔
یہ پلان گوگل کے جدید اے آئی ٹولز پر مشتمل ہے، جن میں جیمینی 2.5 پرو ماڈل اور ڈیپ ریسرچ فیچر شامل ہیں۔
مزید یہ کہ اے آئی دیگر گوگل ایپس جیسے جی میل، ڈاکس، شیٹس، سلائیڈز اور میٹ کے ساتھ بھی انٹیگریٹ کیا جائے گا، تاکہ طلبہ آسانی سے ای میل سمری، پریزنٹیشنز اور ڈیٹا اینالیسس جیسے کام کر سکیں۔
اس پلان میں دیگر ٹولز جیسے نوٹ بُک ایل ایم بھی شامل ہیں، اور ویو 3 اور فلو جیسے فیچرز کی مدد سے ٹیکسٹ یا تصویروں سے ویڈیوز بنانے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
مفت پلان میں 2 ٹی بی کلاؤڈ اسٹوریج بھی شامل ہوگی جو ڈرائیو، جی میل اور فوٹوز پر ڈیٹا محفوظ کرنے کیلیے ہے۔
اس پرو پلان کو پانے کیلئے طلبا کو درخواست یا رجسٹریشن کرنا ہو گی جو گوگل کے “اسٹوڈنٹ آفر ” یا جیمنائی اسٹوڈنٹ آفر صفحہ پر دستیاب ہوگی۔
جہاں طالب علم کی حیثیت ویریفائی کرنے کے بعد یہ پلان ایکٹیویٹ کیا جا سکتا ہے