گوگل سرچ کا اے آئی موڈ اب اردو میں دستیاب

گوگل سرچ کا اے آئی موڈ اب اردو میں دستیاب فائل فوٹو گوگل سرچ کا اے آئی موڈ اب اردو میں دستیاب

گوگل کی جانب سے سرچ انجن کے اے آئی موڈ کو بہت تیزی سے دنیا بھر میں توسیع دی جا رہی ہے۔ مارچ 2025 میں پریویو فیچر کے طور پر پیش کیے جانے والا اے آئی موڈ اب مزید 40 خطوں میں متعارف کرا دیا گیا ہے جبکہ 35 زبانوں کی لینگوئج سپورٹ بھی فراہم کی گئی ہے۔

اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستان میں اب اے آئی موڈ کو اردو زبان میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مئی میں گوگل نے سب سے پہلے اے آئی موڈ کو امریکا میں متعارف کرایا تھا۔ ستمبر کے شروع میں اے آئی موڈ میں مزید زبانوں کی سپورٹ شامل کی گئی جبکہ پاکستان سمیت مختلف ممالک میں متعارف کرایا۔

اب یہ دنیا کے 200 سے زائد ممالک اور خطوں میں صارفین کو دستیاب ہے۔ کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ نئے جیمنائی ماڈلز کی جانب سے سرچ کو ڈرامائی حد تک طاقتور بنایا گیا ہے اور لوگ اپنے ذہن میں موجود کسی بھی سوال کو ایسے پوچھ سکتے ہیں جو قدرتی محسوس ہو۔

یعنی اب زیادہ افراد اپنی پسندیدہ زبان میں اے آئی موڈ کو استعمال کرسکتے ہیں۔ بلاگ پوسٹ کے مطابق اے آئی موڈ میں لوگ پیچیدہ موضوعات کی گہرائی میں جانا پسند کرتے ہیں اور روایتی سرچز کے مقابلے میں لگ بھگ 3 گنا طویل سوالات پوچھتے ہیں۔

اے آئی موڈ کے ابتدائی جواب کے بعد آپ فالو اپ سوالات کے ذریعے سرچ کو زیادہ بہتر بناسکتے ہیں۔ گوگل نے حال ہی میں ویژول پروموٹ کو سمجھنے کی صلاحیت کو اے آئی موڈ کا حصہ بنایا تھا۔

install suchtv android app on google app store