ٹک ٹاک میں نئے اورجدید فیچرز کا اضافہ

ٹک ٹاک میں نئی اورجدید فیچر کا اضافہ فائل فوٹو ٹک ٹاک میں نئی اورجدید فیچر کا اضافہ

شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اپنے تخلیق کاروں کے لیے نئے فیچرز متعارف کرادیے ہیں، جن کی مدد سے تخلیق کار اُبھرتے ہوئے نئے رجحانات کو وائرل ہونے سے پہلے شناخت کرسکیں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے اپنے تخلیق کاروں کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا ہے، جس کے ذریعے وہ اُبھرتے ہوئے نئے رجحانات کو وائرل ہونے سے پہلے شناخت کرسکیں گے۔

اس نئے فیچر کے تحت تخلیق کاروں کو ایسے موضوعات اور کی ورڈز دکھائے جائیں گے جو ان کے موجودہ مواد سے متعلق ہیں اور جو تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔

اس کے ساتھ پلیٹ فارم تخلیق کاروں کو ایسی ویڈیوز بھی دکھائے گا جو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں، تاکہ وہ سمجھ سکیں کہ مخصوص ناظرین کے ساتھ کون سا مواد زیادہ مقبول ہے۔

تخلیق کار اب یہ بھی جان سکیں گے کہ کون سے عمر کے افراد اور جغرافیائی علاقے کے لوگ ان کے مواد کے ساتھ زیادہ مشغول ہیں، اینالٹکس ڈیش بورڈ میں ’تخلیق‘ (Create) کا بٹن بھی شامل کیا گیا ہے، جس کے ذریعے تخلیق کار فوراً نیا مواد تیار کر سکیں گے۔

یہ فیچر تخلیق کاروں کو یہ سمجھنے میں مدد دے گا کہ کون سے موضوعات اور رجحانات ان کے ناظرین کے لیے دلچسپی کا باعث ہیں اور اس سے وہ زیادہ مؤثر اور مقبول مواد تخلیق کرسکیں گے، جو ٹک ٹاک پر ان کی موجودگی کو مضبوط کرے گا۔

اگرچہ یہ ٹول بہت مددگار ہے، لیکن اس سے یہ خطرہ بھی موجود ہے کہ بہت سے تخلیق کار ایک ہی رجحان پر مواد بنائیں گے، جس سے مواد میں یکسانیت آ سکتی ہے۔

تاہم، ٹک ٹاک کے مطابق یہ فیچر تخلیق کاروں کو اپنی منفرد رائے دینے کا موقع فراہم کرے گا اور اس کا مقصد تخلیق کاروں کو زیادہ مؤثر اور حکمت عملی سے مواد بنانے میں مدد دینا ہے۔

install suchtv android app on google app store