گوگل نے جی میل میں سیکیورٹی خطرے کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دے دیا

گوگل نے جی میل میں سیکیورٹی خطرے کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دے دیا فائل فوٹو گوگل نے جی میل میں سیکیورٹی خطرے کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دے دیا

گوگل (google)نے حالیہ دنوں میں سامنے آنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جی میل صارفین کو بڑے سیکیورٹی مسئلے پر انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جی میل کی سیکیورٹی “مضبوط اور مؤثر” ہے اور ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ گوگل کا کہنا تھا:

“کچھ رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ ہم نے تمام جی میل صارفین کو بڑے سیکیورٹی خطرے پر الرٹ جاری کیا ہے، یہ بالکل غلط ہے۔”

اگرچہ گوگل نے براہِ راست ان رپورٹس یا ذرائع کا ذکر نہیں کیا، تاہم یہ معاملہ حالیہ Salesloft Drift سائبر حملے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

 رپورٹس کے مطابق، ریونیو ورک فلو پلیٹ فارم سیلزلوفت پر سائبر حملہ ہوا جس میں ہیکرز نے تیسرے فریق کے ذریعے سسٹم میں داخل ہو کر حساس معلومات چرا لیں۔ یہ کمپنی Drift نامی ایک پلیٹ فارم استعمال کر رہی تھی جو چیٹ بوٹس اور اے آئی کی مدد سے کلائنٹس سے رابطے کرتا ہے، جبکہ اس کے ساتھ ایک تیسری پارٹی کا نظام SalesDrift بھی منسلک تھا، جو Salesforce کے ساتھ ڈیٹا کو ہم آہنگ کرتا ہے۔

حملہ آوروں نے 8 اگست سے شروع ہو کر تقریباً دس دن تک OAuth اور ریفریش ٹوکنز چُرا کر کسٹمرز کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کی اور اہم معلومات چرا لیں۔ بعد ازاں گوگل نے خبردار کیا کہ اس حملے کے اثرات کچھ ورک اسپیس اکاؤنٹس اور Salesforce سسٹمز تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔

تاہم اس انتباہ کو بعض رپورٹس نے جی میل کی سیکیورٹی کے طور پر پیش کیا، جسے گوگل نے اب واضح طور پر رد کر دیا ہے۔

گوگل نے کہا:
“ہماری سیکیورٹی سسٹمز روزانہ فِشنگ اور میلویئر کے 99.9 فیصد سے زیادہ حملے ناکام بناتے ہیں۔ صارفین اور کمپنیوں کے لیے سیکیورٹی اولین ترجیح ہے، اسی لیے ہم اس پر بھاری سرمایہ کاری اور جدت پر توجہ دیتے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ اس حوالے سے پھیلنے والی معلومات درست اور حقائق پر مبنی ہوں۔”

install suchtv android app on google app store