پی ٹی اے کا سائبر فراڈ کیخلاف بڑا ایکشن، 13 ہزار یو آر ایل بلاک

پی ٹی اے کا سائبر فراڈ کیخلاف بڑا ایکشن، 13 ہزار یو آر ایل بلاک فائل فوٹو پی ٹی اے کا سائبر فراڈ کیخلاف بڑا ایکشن، 13 ہزار یو آر ایل بلاک

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے دھوکہ دہی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 13 ہزار سے زائد یو آر ایل بلاک کر دیئے۔

الیکٹرانک فراڈ سے متعلق 13 ہزار 185 یو آر ایل بلاکنگ کے لیے پراسس کیے گئے۔ پی ٹی اے نے سوشل میڈیا کے ذریعے الیکٹرانک فراڈ کی شکایات موصول ہونے پر کارروائی کی۔

پی ٹی اے کی سفارش پر فیس بک، یوٹیوب، ایکس (سابق ٹوئٹر)، انسٹا گرام اور دیگر ایپس نے تقریبا 99 فیصد یو آر ایل بلاک کر دیئے۔

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا کمپنیوں نے پی ٹی اے کی نشاندہی پر سائبر فراڈ میں ملوث 98.76 فیصد یو آر ایل بلاک کر دیئے۔ فیس بک نے ایک ہزار 357 یو آر ایل میں سے ایک ہزار 246 بلاک کیے۔

 پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کی کارروائی کی شرح 91.82 فیصد رہی ہے۔ اور یوٹیوب نے 122 یو آر ایل میں سے 99 بلاک کیے۔ جبکہ 8 کے خلاف کارروائی زیرغور ہے۔ یوٹیوب پر بلاکنگ کی شرح 81.15 فیصد اور انسٹاگرام پر 95.12 فیصد رہی۔

رپورٹ کے مطابق آن لائن اسکیمز میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے کا اختیار ہے۔

install suchtv android app on google app store