اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمٰن کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے اس حوالے سے 99 صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمٰن کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا۔
 