اسمارٹ واچ، اب سب کچھ کلائی پر

اسمارٹ واچ بھی ویسی ہی انقلابی ایجاد ثابت ہو سکتی ہے جیسے اسمارٹ فونز۔ ہماری کلائی پر بندھی یہ انٹیلیجنٹ ڈیوائس ہمارے جسم کو ڈیٹا سے جبکہ ہمیں پوری دنیا سے جوڑ دے گی۔ تاہم اب تک بہت کم کمپنیاں اس کی تیاری میں مصروف ہیں۔

ہڈیاں کھانے والے عجیب کیڑے دریافت

سائنسدانوں کے مطابق اُنہوں نے بر اعظم قطب جنوبی کے اردگرد کے پُر اَسرار سمندری پانیوں میں بسنے والی ایک ایسے کیڑے کی دو اَقسام دریافت کی ہیں، جو ہڈیاں بھی ہڑپ کر جاتا ہے۔ ان کیڑوں کو ’اوسیڈیکس ورمز‘ کا نام دیا گیا ہے۔

ورچوئل ورلڈ میں اب چہل قدمی کیجیے

اب تک ورچوئل ورلڈ یا کمپیوٹر پر تشکیل دی گئی غیر حقیقی دنیا کی سیر آپ محض کسی صوفے یا ڈیسک پر ہی بیٹھے بیٹھے کر سکتے تھے، لیکن اب آپ اِس دنیا میں باقاعدہ چل پھر کر بھی گھوما جا سکتا ہے۔

ای میل جرمنی میں بھی محفوظ نہیں

گوگل اپنے اشتہارات کے لیے ای میلز کو اسکین کرتا ہے جبکہ امریکی ادارہ NSA قومی سلامتی کے نام پر ڈیٹا جمع کرتا ہے۔ جرمنی میں قانوناً ای میلز کے حوالے سے بھی مواصلاتی رازداری برتی جانی چاہیے لیکن حقیقت اس سے کہیں مختلف ہے۔

یادداشت کمزور ہونے کا راز دریافت

امریکی سائنسدانوں کے مطابق انہوں نے عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ یادداشت کمزور ہونے کا راز معلوم کر لیا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق چوہوں پر کیے گئے تجربات سے پتہ چلا کہ دماغ میں ایک مخصوص پروٹین کی مقدار میں کمی یادداشت کی کمزوری کا سبب ہو سکتا ہے۔

سونی پلے سٹیشن فور کی تاریخوں کا اعلان کر دیا

معروف الیکٹرونکس کمپنی سونی نے اپنے نئے گیمنگ کنسول ’پلے سٹیشن فور‘ کو متعارف کروانے کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ گیمنگ مشین شمالی امریکہ میں پندرہ نومبر اور یورپ میں انتیس نومبر سے فروخت ہونا شروع ہو جائیں گی۔
صفحہ 850 کا 866