آئی فائیو میں ٹچ آئی ڈی سہولت کے باعث اس کا صارف اپنی انگلی کے نشانات کی مدد سے فون کا لاک ختم کرسکے گا اور اس کو مشکل پاس ورڈ یاد کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
دنیا بھر میں نقل وحمل کے تیز ترین ریلوے نظام متعارف کروائے جا رہے ہیں۔ اب ’ہائپر لوپ‘ ٹرانسپورٹ سسٹم کا منصوبہ پیش کیا گیا ہے۔ مسافر بارہ سو پچاس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکیں گے۔
آئی فون فائو ایس اعلیٰ قسم کا معیاری سمارٹ فون ہے جبکہ آئی فون فائو سی نسبتاً سستا ہے۔ فائو ایس میں انگلیوں کے نشانوں کی پہچان کے لیے سنسرز لگے ہیں جبکہ فائو سی کا کور پلاسٹک ہے جو مختلف رنگوں میں دستیاب ہے۔
يورپی ملک ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے ايک کاروباری شخص ’مارس ون‘ نامی ايک ايسے منصوبے پر کام کر رہے ہيں، جس کے تحت زمين سے انسانوں کو مستقل طور پر مريخ پر بھيجا جائے گا اور وہاں ان کی ايک کالونی قائم کی جائے گی۔
خلائی تحقيق سے متعلق امريکی ادارے ناسا کی جانب سے ايک خلائی جہاز آج ہفتےکی علی الصبح چاند کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔ اس خلائی جہاز کا مقصد چاند کے بالائی ماحول بارے ریسرچ ہے۔
جاپانی ماہرین نے ایک انتہائی باریک اور کثیر المقاصد برقی سرکٹ بنایا ہے ۔ اس سرکٹ کی مدد سے مصنوعی انسانی اعضاء سمیت مختلف طبی معاونتوں کی تیاری اور ان کی کارکردگی کو زیادہ موثر اور بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔