پی ایچ ایف نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے قومی ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کو کیمپ میں طلب کرلیا۔
ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 25 اکتوبر سے اسلام آباد میں لگایا جائے گا، کیمپ کے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا،اعلان کردہ کھلاڑیوں میں گول کیپرز عبداللہ اشتیاق خان ، منیب الرحمٰن ، وقار، محمد فیضان جنجوعہ اور علی رضا شامل ہیں۔
فل بیکس میں محمد سفیان خان، محمد عبداللہ، ارباز احمد، حماد الدین انجم اور عبدالمنان شامل ہیں، اُسامہ بشیر، عماد شکیل بٹ، محمد وسیم اور سمیع اللہ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ ہاف بیکس میں معین شکیل، زکریا حیات ، غضنفر علی، ارشد لیاقت، عمر مصطفیٰ اور ایم ندیم خان شامل ہیں، ایم سلمان رزاق، محب اللہ، جنید منظور اور ایمل خان بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
فاورڈز میں عبدالحناں شاہد، رانا وحید ، افراز، احمد ندیم، وسیم اکرم، اعمیر ستار شامل ہیں، عبد الرحمن، حمزہ فیاض، عبدالقیوم ، محمد عماد، رانا ایم ولید، بشارت علی، ایم تیمور جاوید بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ٹیم انتظامیہ میں اولمپین طاہر زمان ہیڈ کوچ، اولمپین محمد عثمان اور ذیشان اشرف اسسٹنٹ کوچز ہوں گے، مختار احمد ٹرینر ، ندیم خان لودھی ویڈیو اینالسٹ اور محمد اسلم مساجر ہوں گے۔
اس سیریز کی فاتح ٹیم ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے کوالیفائی کرے گی۔