قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال کی نومولود صاحبزادی انتقال کرگئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر عامر جمال نے اپنی ننھی بیٹی کا ہاتھ تھامے ایک دل گرفتہ تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ افسوسناک خبر دی۔
انہوں نے تصویر کے ساتھ لکھا، “اللہ کی طرف سے، اللہ کی طرف”۔
اپنے پیغام میں عامر جمال نے غمگین دل کے ساتھ تحریر کیا، “میری ننھی شہزادی، میں تمہیں زیادہ دیر اپنے پاس نہیں رکھ سکا، ماں اور بابا ہمیشہ تمہیں یاد کریں گے۔”
انہوں نے مزید لکھا، “اللہ آپ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔”
تاہم، تاحال نومولود بیٹی کے انتقال کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔
کرکٹ شائقین اور ساتھی کھلاڑیوں نے عامر جمال سے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔
دوسری جانب کرکٹر کی ٹوئٹ پر مداحوں سمیت اسپورٹس شخصیات بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے والدین کیلئے صبر کی دعا کررہے ہیں ۔
پاکستانی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے عامر جمال کی ٹوئٹ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی اہلیہ سمیت ان کیلئے بھی صبر کی دعا کی۔