پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روزکے اختتام پر قومی ٹیم نے محتاط مگر پراعتماد آغاز کے بعد 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنا لیے۔
کپتان شان مسعود نے 87 اور اوپنر عبداللہ شفیق نے 57 رنز کی اہم اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی، میچ کے آغاز میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ امام الحق 17 رنز بنا کر سائمن ہارمر کی گیند پربولڈ ہوئے جبکہ عبداللہ شفیق نے پچاس رنز مکمل کرنے کے بعد ہارمر ہی کا شکار بنے۔
کپتان شان مسعود نے 176 گیندوں پر 87 رنزکی دلکش اننگز کھیلی جس میں 2 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ بابراعظم 16 رنز بنا کر کیشَو مہاراج کی گیند پرکیچ آؤٹ ہوئے۔ ساﺅد شکیل 42 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ ان کے ساتھ سلمان آغا 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ وکٹ کیپر محمد رضوان 19 رنز بنا کر رابادا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشَو مہاراج اور سائمن ہارمر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ کگیسو رابادا کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ مارکو یانسن نے 16 اوورز میں محض 42 رنز دیے مگر کامیابی حاصل نہ کر سکے۔
آصف بھائی کے میچ دیکھ کر مزہ آتا تھا ، ٹیسٹ کیپ پیش کرنے پر شاہین آفریدی کا خراج تحسین پہلے دن کے اختتام پرپاکستان کا مجموعی اسکور 259 رنز رہا، رن ریٹ 2.84 رنز فی اوور رہا، راولپنڈی کی پچ بیٹنگ کے لیے سازگاردکھائی دے رہی ہے تاہم دوسرے روزاسپنرزکا کردار مزید اہم ہو سکتا ہے۔