پاکستانی کھلاڑی نے کیریئر کا پہلا پی ایس اے ورلڈ ٹور ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کر دی

پاکستان کے اشعب عرفان نے وینکوور اوپن اسکواش جیت کر کیریئر کا پہلا عالمی ٹائٹل حاصل کر لیا فائل فوٹو پاکستان کے اشعب عرفان نے وینکوور اوپن اسکواش جیت کر کیریئر کا پہلا عالمی ٹائٹل حاصل کر لیا

پاکستان کے اشعب عرفان نے وینکوور اوپن اسکواش جیت کر کیریئر کا پہلا عالمی ٹائٹل حاصل کر لیا۔ پاکستانی اسکواش کھلاڑی اشعب عرفان نے وینکوور مینز اوپن اسکواش کے فائنل میں انگلینڈ کے سیم ٹوڈ کو تین صفر سے شکست دے کر کیریئر کا پہلا پی ایس اے ورلڈ ٹور ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

میچ 43 منٹ تک جاری رہا اور اشعب عرفان نے سیٹ میں 11۔9، 11۔1 اور 11۔5 کے اسکور سے شاندار کامیابی حاصل کی۔

وینکوور اوپن اسکواش کی مجموعی انعامی رقم 31,250 ڈالرز رکھی گئی تھی، جس میں اشعب عرفان کی فتح پاکستانی اسکواش کے لیے ایک تاریخی لمحہ ثابت ہوئی۔

install suchtv android app on google app store