کینیڈین ارکان پارلیمنٹ نے اپنی کرکٹ ٹیم بنانے کا فیصلہ کر لیا

کینیڈین پارلیمنٹ میں کرکٹ کا شوق اب حقیقت بن گیا ہے فائل فوٹو کینیڈین پارلیمنٹ میں کرکٹ کا شوق اب حقیقت بن گیا ہے

کینیڈین پارلیمنٹ میں پہلی بار کرکٹ کی گونج سنائی دی۔

پاکستانی نزاد کینڈین پارلیمنٹیرین اقرا خالد نےکرکٹ پر بات کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔

اقرا خالد نے کینیڈا میں کرکٹ کی مقبولیت سے پارلیمنٹرینز کو آگاہ کرتے ہوئے کامن ویلتھ سفارتی مشن اور کینیڈین پارلیمنٹیرین کے درمیان کرکٹ میچ کا اعلان کردیا۔

اقرا خالدنے کہاکہ ہمیں اب کینیڈین نوجوان کرکٹ کھلاڑیوں پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی ،کینیڈا کی کرکٹ ٹیم بنا کر پوری دنیا میں کینیڈا کی نمائندگی کرنا ہوگی ،کینیڈا میں کرکٹ کا کھیل دن بدن مقبولیت حاصل کررہا ہے ۔

install suchtv android app on google app store