زرائع کے مطابق شارٹ لسٹ 9 کرکٹرز کو پشاور زلمی اور کویت کرکٹ کے ایکسچیینج پروگرام کے تحت خلیجی ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا موقع دیا جائے گا ساتھ ہی کھلاڑیوں کو ملازمت بھی فراہم کی جائے گی۔
نوجوان کرکٹرز عبدالرؤف، محمد ہارون، ہارون رشید، حسیب خان، جہانزیب خان، عبداللہ، محمد سلمان، ثاقب خان، شوریم علی خان شامل ہیں۔
پشاور زلمی کے اعلامیے کے مطابق فرنچائز نے رواں برس کے آغاز میں ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور اور حیات آباد اسپورٹ کمپلیکس میں ٹیلنٹ ہنٹ اور ٹرائلز کا انعقاد کیا تھا جس میں خیبر پختونخوا سے ہزاروں نوجوان کرکٹرز نے حصہ لیا۔
چئیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے اس حوالے سےکہا ہے کہ نوجوان کرکٹرز کو صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع دیتے رہیں گے، ساتھ ہی دنیا بھر میں موجود فینز کو گوبل زلمی کے پلیٹ فارم سے کھیلنے کے مواقع فراہم کیا جائے گا۔