فخرزمان کا ساتھی کھلاڑیوں سے متعلق دلچسپ انکشاف

  • اپ ڈیٹ:
فخر زمان فائل فوٹو فخر زمان

قومی ٹیم کے بلے باز فخر زمان نے پی سی بی ڈیجیٹل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شاداب خان ٹیم میں سب سے زیادہ بولنے والا کھلاڑی ہے، شاداب خان پریکٹس سے زیادہ کھانے پر توجہ دیتے ہیں، امام الحق آئنے کے سامنے سب سے زیادہ خود کو سنوارتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فخر زمان نے کہا کہ محمد نواز ٹیم میں سب سے زیادہ سوتا ہے، جب سو جائے تو اٹھنے کا نام نہیں لیتا، بلےباز کو تمام بولرز کو اپنے بلے سے جواب دینا چاہیے، نیٹ پریکٹس میں آؤٹ ہونے پر تمام بولرٹیز کرتے ہیں، ڈرامے نہیں دیکھتا لیکن پرانی فلمیں دیکھی ہیں۔

فخر زمان کا کہناتھا کہ ابرار احمد کو تصاویر بنوانے کا شوق ہے، محمد نواز ٹیم میں وہ کھلاڑی ہیں جن پر کتاب لکھی جاسکتی ہے، ٹیم میں کھانا بنانا کسی کو نہیں آتا، حسن علی اور شاداب خان کھاتے ہوئے نظر آتے ہیں، ایک دن کیلئے اگر کوچ بنا تو کھلاڑیوں کے دل سے ہار کا خوف ختم کروں گا، موجودہ ٹیم بہت زیادہ متحرک اور پرُاعتماد ہے۔

install suchtv android app on google app store