سندھ میں بارشوں کا نیا سلسلہ، 7 تا 10 ستمبر خبردار رہیں

سندھ میں بارشوں کا نیا سلسلہ، 7 تا 10 ستمبر خبردار رہیں فائل فوٹو سندھ میں بارشوں کا نیا سلسلہ، 7 تا 10 ستمبر خبردار رہیں

محکمہ موسمیات نے سندھ میں 7 سے 10 ستمبر کے دوران وقفے وقفے سے شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نے سندھ، مشرقی پنجاب، بلوچستان، کشمیر، کے پی کے لیے ایڈوائزری جاری کردی ہے جس کے مطابق بھارت کے مدھیہ پردیش سے ہوا کا کم دباؤ 6 ستمبر کو سندھ میں داخل ہوگا۔
6 سے 9 ستمبر تک حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، تھرپارکر ودیگر شہروں میں بارشوں کا امکان ہے، چند مقامات پر موسلا دھار اور شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

6 سے 8 ستمبر لاہور، سیالکٹ، نارووال، اوکاڑہ، ملتان، ڈی جی خان میں بارش کا امکان ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، پوٹھوہار میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق 7 سے 9 ستمبر تک بلوچستان ے مشرقی، جنوبی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

7 سے 9 ستمبر تک دیر، سوات، باجوڑ، بونیر، صوابی، پشاور سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، ڈیرہ غازہ خان اور قریبی علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔ اس سے قبل این ڈی ایم اے حکام نے سیلابی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں پنجند سے سیلابی ریلا داخل ہوگا، اس وقت کئی مقامات پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

 

install suchtv android app on google app store