عالمی بینک کے وفد کا یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کے سائٹ آفس کا دورہ، تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا

عالمی بینک کے اعلیٰ سطح کے وفد نے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کے تعمیراتی کام کا تفصیلی دورہ کیا۔ فائل فوٹو عالمی بینک کے اعلیٰ سطح کے وفد نے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کے تعمیراتی کام کا تفصیلی دورہ کیا۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ یلو لائن بی آر ٹی کراچی کا ایک اسٹریٹیجک اور وژنری منصوبہ ہے، جس کا مقصد عوام کو تیز، سستی اور محفوظ سفری سہولت دینا ہے۔ عالمی بینک کے اعلیٰ سطح کے وفد نے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کے سائٹ آفس اور جام صادق پل کے قریب جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی دورہ کیا۔

سینئر وزیر شرجیل میمن، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن اور ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو نے وفد کا استقبال کیا۔

اس موقع پر سینئر وزیر شرجیل میمن نے وفد کو یلو لائن بی آر ٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ یلو لائن بی آر ٹی کراچی کا ایک اسٹریٹیجک اور وژنری منصوبہ ہے، جس کا مقصد عوام کو تیز، سستی اور محفوظ سفری سہولت دینا ہے۔

یہ منصوبہ شاہراہِ نورجہاں سے کورنگی انڈسٹریل ایریا اور لانڈھی تک محیط ہوگا، روزانہ لاکھوں افراد مستفید ہوں گے۔

یلو لائن نہ صرف شہریوں کی نقل و حرکت کو بہتر بنائے گی بلکہ معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ دے گی۔

ہم نے پاکستان میں پہلی بار ای وی بسیں اور خواتین کے لیے پنک بس سروس متعارف کروائی، جو اب کامیابی سے چل رہی ہیں۔

ورلڈ بینک کے وفد نے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کی رفتار، معیار اور وژن کو سراہا،وفد کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل پر بھی دلچسپی کا اظہار، حکومت سندھ کے اقدامات کو مثبت قرار دیا۔

وفد نے جام صادق پل کے قریب یلو لائن بی آر ٹی کے جاری تعمیراتی کام کا دورہ کیا، سینئر وزیر شرجیل میمن نے وفد کو منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی۔

 

install suchtv android app on google app store