وزیر مملکت برائے خزانہ اور ریلویز، بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت مالیاتی استحکام کو یقینی بنانے اور موثر مالیاتی اصلاحات کے ذریعے اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے۔
ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے مالیاتی استحکام اور سرکاری ملازمین کیلئے ریٹائرمنٹ سیکیورٹی بڑھانے کیلئے پنشن اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں جو اُن ملازمین پر لاگو ہوں گی جو گزشتہ سال پہلی جولائی سے بھرتی ہوئے ہیں۔
بلال کیانی نے کہا کہ نظرثانی شدہ ڈھانچے کے تحت، پنشن ریزرو فنڈ کے ساتھ وفاقی حکومت ایک پنشن مینجمنٹ کمپنی بھی قائم کرے گی تاکہ پنشن کنٹریبیوشن کی شفاف اور بہتر سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جا سکے۔