وزیراعظم شہباز شریف کی صدر ٹرمپ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

غیر رسمی ماحول میں ہونے والی گفتگو میں دوستانہ تعلقات نمایاں رہے فائل فوٹو غیر رسمی ماحول میں ہونے والی گفتگو میں دوستانہ تعلقات نمایاں رہے

عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے اختتام پر امریکی صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان خوشگوار ماحول میں غیر رسمی گفتگو کا سلسلہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر امریکی صدر اور وزیر اعظم شہبازشریف کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات سے پہلے اسلامی ملکوں کے سربراہان کی آپس میں گفتگو بھی ہوئی تھی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی، اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوئم اور انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو کے ساتھ ملاقات بھی کی۔

ملاقات میں عالمی رہنماؤں کے مابین گرم جوشی سے مصافحہ، غیر رسمی اور بے تکلفانہ گفتگو اور تبادلہ خیال ہوا۔

دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر اور مسلم ممالک کے رہنماؤں کی ملاقات کو نہایت مفید قرار دیا ہے۔

اجلاس کے دوران مسلم ممالک کے رہنماؤں نے خطے میں امن کے لیے اپنے مؤقف اور تجاویز بھی پیش کیں، تاہم فی الحال کسی مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ کا حل تلاش کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں، مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بغیر زندگی کتنی خوبصورت ہوگی۔

یہ بات انہوں نے تمام مسلم ممالک کے سربراہان سے خصوصی ملاقات کے موقع پر کہی، جس میں تمام مسلمان ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی پر تجاویز پیش کی گئیں۔

ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے علاوہ ترکیہ، قطر، سعودی عرب، انڈونیشیا، مصر، امارات اور اردن کے سربراہان موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ تصور کریں کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بغیر زندگی کتنی خوبصورت ہوگی، آج کی ملاقات غزہ کی جنگ کا حل تلاش کرنے کے لیے اہم ہے۔

install suchtv android app on google app store