پنجاب میں 10 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

پنجاب حکومت نے 10 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے فائل فوٹو پنجاب حکومت نے 10 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے

پنجاب حکومت نے سیکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر صوبے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے 10 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام صوبے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش اور عوامی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔

اس کے علاوہ دفعہ 144 کے تحت جلسے، جلوس اور دھرنے بھی منع ہوں گے، اور صوبے میں اذان اور خطبہ کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store