وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے ضلع چکوال میں اسکول آف ایکسیلینس کا افتتاح کردیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے کاموں میں مصروف ہوگئی تھی، میری نظر میں چکوال کی اہمیت وہی ہے جو دوسرے شہروں کی ہے۔
گزشتہ سال ہم نے 30 ہزار اسکالرشپس دیں۔
مریم نواز نے کہا کہ جب عہدے کا حلف اٹھایا تو صوبے میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب تھی، صوبے میں جرائم کو کنٹرول کرلیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پانامہ کے بعد والد پر بہت مشکلات آئیں، میں سیاست دان بننے کی خواہاں نہیں تھی۔
والد پر مشکل وقت آیا تو میں نے بھرپور ساتھ دیا، 2 بار بغیر قصور کے جیل جانا پڑا۔