کسٹمز حکام نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کے اسمگل شدہ موبائل فون ضبط کر لیے۔
حکام کے مطابق ملزم دبئی سے ایمریٹس ایئر لائن کی پرواز EK 622 کے ذریعے لاہور پہنچا تھا۔
مشکوک حرکت پر کسٹمز اہلکاروں نے مسافر کا سامان چیک کیا تو بڑی تعداد میں موبائل فونز برآمد ہوئے۔
موبائل فونز پر 57 لاکھ سے زائد ڈیوٹی واجب الااد تھی، مسافر محمود کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔