پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق بھارت کی جانب سے سلال ڈیم کے تمام اسپل ویز کھولے جانے کی اطلاعات ہیں جب کہ بھارت نے دریائے چناب میں پانی چھوڑے جانے کی وارننگ نہیں دی۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے پنجاب نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے آئندہ 2روز میں بڑا سیلابی ریلا ہیڈ مرالہ کے مقام تک پہنچ سکتا ہے، ریلے سے چناب میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھنے کا خدشہ ہے،ڈی جی نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع کی انتظامیہ کسی بھی ناگہانی صورتحال کے لیے ہائی الرٹ رہے اور کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز تمام افسران کی موجودگی کو فیلڈ میں یقینی بنائیں۔