مذہبی اسکالرانجینئر محمد علی مرزا کو ایم پی او کے سیکشن 3 کے تحت گرفتار کرلیا

مذہبی اسکالرانجینئر محمد علی مرزا کو ایم پی او کے سیکشن 3 کے تحت گرفتار کرلیا فائل فوٹو مذہبی اسکالرانجینئر محمد علی مرزا کو ایم پی او کے سیکشن 3 کے تحت گرفتار کرلیا

جہلم پولیس نے مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو ایم پی او کے سیکشن 3 کے تحت گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جہلم کے تھانہ سٹی پولیس نے اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کر کے ایک ماہ کیلئے جیل منتقل کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی گرفتاری کا مقصد امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا ہے۔ انتظامیہ نے محمد علی مرزا کو گرفتار کرکے ان کی اکیڈمی کو بھی سیل کر دیا تاکہ اکیڈمی میں کسی بھی اجتماع یا سرگرمی کو روکا جا سکے۔

واضح رہے کہ انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف مذہبی جماعتوں نے درخواست دائر کی تھی جبکہ مختلف علماء کرام کے وفود نے ضلعی انتظامیہ سے ملاقاتیں کرکے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store