حفاظتی ضمانت میں توسیع ، علی امین گنڈاپور کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے

حفاظتی ضمانت میں توسیع ، علی امین گنڈاپور کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے فائل فوٹو حفاظتی ضمانت میں توسیع ، علی امین گنڈاپور کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے

پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حفاظت ضمانت میں 3 ہفتوں کی توسیع کردی۔ عدالت نے درج مقدمات میں علی امین گنڈاپور کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش ہوئے، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف وفاق کے 48 مقدمات ہیں، یہ وزیراعلیٰ ہیں،انکی درخواست نمٹادیں، اچھانہیں لگتا بار بار آئیں۔ جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے ریمارکس دیے کہ وزیراعلیٰ کو ہم پیشی سے استثنیٰ دیتے ہیں، انکے وکیل پیش ہوں۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف آئی اے کی 2انکوائریز ہیں، اینٹی کرپشن کی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی، عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 16اکتوبر تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے علی امین کوالیکشن اخراجات پر2ستمبر کونوٹس جاری کیا، جسٹس سیدارشد علی نے کہا کہ انتخابات کے 90 دن بعدالیکشن کمیشن کیسے ان کے خلاف انکوائری کرسکتا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر لاء الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق کرپٹ پریکٹسزپر کارروائی کسی بھی وقت کرسکتے ہیں، عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14روز میں جواب طلب کرلیا۔

install suchtv android app on google app store