گورنر پنجاب کو آئینی کردار یاد کروانا پڑتا ہے، عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری فائل فوٹو عظمیٰ بخاری

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کو آئینی کردار یاد کروانا پڑتا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے خط سے متعلق ردعمل میں کہا کہ گورنر پنجاب سلیم حیدر کو کھلا خط لکھنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ انہیں آئینی کردار یاد کروانا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کر چکے ہیں۔ اور سیلاب سے متعلق تمام معاملات حکومتی کنٹرول میں ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ انتظامی معاملات پر ہمیں مشوروں کی ضرورت نہیں۔ اور مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کے تمام متعلقہ ادارے مصروف ہیں۔ مریم نواز نے خود چکوال کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی عوام نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو مینڈیٹ دیا ہے۔ اور گورنر پنجاب سلیم حیدر فوٹو سیشن کے شوق پورے کیا کری۔

 

install suchtv android app on google app store