وزیر تعلیم پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی جائزہ

  • اپ ڈیٹ:
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی زیر صدارت پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز اور سی ای اوز ایجوکیشن کا اہم اجلاس۔ فائل فوٹو وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی زیر صدارت پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز اور سی ای اوز ایجوکیشن کا اہم اجلاس۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی زیر صدارت پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز اور سی ای اوز ایجوکیشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، انفراسٹرکچر کی بہتری اور جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیر تعلیم نے گرمیوں کی تعطیلات کے دوران اسکولوں میں کمروں، دیواروں، فلٹریشن پلانٹس، فرنیچر اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کے فنڈز جاری کیے جا چکے ہیں، جن کے مؤثر اور شفاف استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، کیونکہ یہ ایک بڑی قومی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور ڈپٹی کمشنرز خود منصوبوں کی نگرانی کریں۔

ماضی کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پچاس لاکھ روپے والا کمرہ بارہ لاکھ میں مکمل کر کے سرکاری وسائل کی بچت ممکن بنائی گئی، اور اب بھی شفافیت اور کم لاگت کے ساتھ ایسی مثالیں قائم کی جائیں۔

وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ جعلی انرولمنٹ کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، سی ای اوز اپنے ڈیٹا کو درست اور مکمل رکھیں کیونکہ کسی بھی وقت اچانک چیکنگ کی جا سکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store