خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ، 8 ہزار سے زائد ٹیمیں متحرک

خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم فائل فوٹو خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم

خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا آج دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے، جس میں 12 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانا ہدف رکھا گیا ہے-

جبکہ اس مہم کیلئے 8ہزار928ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں آج سے انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ شروع ہوا ہے، اس حوالے سے محکمہ صحت کے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ 12لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانا ہدف مقرر کیا گیا ہے، پولیومہم 18 ستمبر تک چلائی جائے گی۔

محکمہ صحت کے مطابق بنوں،لکی مروت،ڈیرہ اسماعیل خان،ٹانک،جنوبی وزیرستان،اپراورلوئردیر کے ساتھ ضلع باجوڑاور سوات کے مخصوص علاقوں میں بھی بچوں کو پولیو سے بچاو کےقطرے پلائے جائیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق مہم کے دوسرے مرحلے کے لیے تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی 8ہزار928ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جبکہ اس کیلئے سیکورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کرتے ہوئے سیکورٹی کے لیے 11ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store