حکومت کے ساتھ مذاکرات عمران خان کی اجازت سے ہی ممکن ہیں، علی امین گنڈاپور

حکومت کے ساتھ مذاکرات عمران خان کی اجازت سے ہی ممکن ہیں، علی امین گنڈاپور فائل فوٹو حکومت کے ساتھ مذاکرات عمران خان کی اجازت سے ہی ممکن ہیں، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ملکی سیاسی صورتحال افسوسناک ہے، چاہتا ہوں کہ کوئی راستہ نکلے تاہم حکومت کے ساتھ مذاکرات بانی کی اجازت سے ہی ممکن ہیں۔

اسلام آباد میں بیٹ رپورٹرز سے گفتگو میں سیاسی مخالفین کو ہدف تنقید بناتے ہوئےعلی امین گنڈاپور نےکہا صوبہ سیلاب میں ڈوب رہا ہے اور گورنر باہر چلا گیا ۔ ہماری پارٹی مولانا فضل الرحمان کے پیچھے نماز پڑھتی رہی لیکن انہوں نے پیسے لے کر 26ویں ترمیم کیلئے حکومت کو ووٹ دیدیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر کالاباغ ڈیم کی تعمیر کا مطالبہ بھی کیا ۔ کہتے ہیں کالاباغ ڈیم سے 3 صوبوں کا فائدہ ہو گا ایسا ڈیم تعمیر نہ کرنا ملک اور آئندہ نسلوں سے زیادتی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پنجاب حکومت کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں تعاون کی پیشکش کی ۔ علی امین گنڈاپور نے بتایا خیبرپختونخوا میں سیلاب کے دوران مریم نواز نے کال کی تو میں نے ان کا شکریہ ادا کیا تھا ۔ پنجاب کو پیشکش کی ہےکہ امدادی سرگرمیوں میں مدد دینے کیلئے تیار ہیں ۔ سیلاب پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے ۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں سیلاب سے 400 سے زیادہ لوگ شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے ۔ بہت سے لوگ لاپتہ تھے ان میں بیشتر مل چکے ہیں ۔ ہم نے ملکی تاریخ کا تیز ترین ریسکیو آپریشن کیا ۔ ریلیف کا عمل بھی تقریباً مکمل ہے ۔ شہدا زخمیوں اور مکانات کا معاوضہ دے چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store