پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج یوم شہدائے کشمیرمنایا جا رہا ہے

  • اپ ڈیٹ:
پاکستان اور دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر منایا جا رہا ہے۔ فائل فوٹو پاکستان اور دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر منایا جا رہا ہے۔

ایک اذان بائیس شہادتیں ،ڈوگراراج کیخلاف علم بلند کرنے کی یاد میں آج اذان دینے والے ان بائیس نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ تیرہ جولائی انیس سواکتیس کوسری نگرمیں ظلم کی داستان رقم کی گئی۔

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کشمیری آج یوم شہدائے کشمیرمنا رہے ہیں،مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔

سری نگر کے نقشبند صاحب میں وا قع شہداءقبرستان کی طرف مارچ کیا جائے گا ، یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر ایل او سی کے دونوں اطراف دعائیہ تقریبات ہوں گی۔

ڈوگر امہاراجہ ہری سنگھ کے فوجیوں نے تیرہ جولائی انیس سواکتیس کو بائیس کشمیریوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔

کشمیری عبدالقدیر نامی ایک شخص کے خلاف مقدمے کی سماعت کے موقع پرسرینگر سینٹرل جیل کے باہر جمع ہوئے تھے جس نے کشمیری عوام کو ڈوگرہ حکمرانی کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا کہا تھا۔

نماز ظہر کے وقت ایک کشمیری نوجوان نے جب اذان دینا شرو ع کی تو مہاراجہ کے فوجیوں نے اسے گولی مارکر شہید کر دیا۔

اس کے بعد ایک اور شخص اذان پوری کرنے کےلئے کھڑا ہوا تو اسے بھی شہید کردیا گیا۔

یوں اذان مکمل ہونے تک بائیس کشمیریوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔

install suchtv android app on google app store