پاکستان اور دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج بھر پور انداز میں منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں ریلیاں، سمینارز اور خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف خطاب کریں گے۔
وائس آف جسٹس فار کشمیر اور کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام یوم حق خود ارادیت جموں و کشمیر کی مناسبت سے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔