وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب کی ہولناک تباہ کاریوں سے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لئے پچاس کروڑ روپے دیں گے ، انہوں نے جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کیلئے 5 ، 5 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو ڈیڑھ لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔
وزیر اعظم نواز شریف نے گانچھے میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا وہ عوام کا دکھ درد دل میں رکھتے ہیں ، نواز شریف نے متاثرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا اگر وہ یہاں نہ آتے تو مسائل کا کس طرح علم ہوتا۔
وزیراعظم نے کہا سیلاب سے تباہ کاریوں کی بحالی کے لئے علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے پچاس 50 کروڑ روپے دیں گے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا فصلوں ، درختوں کو ہونے والے نقصانات کا معاوضہ دیا جائے گا۔
نواز شریف نے سیلاب میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کیلئے 5،5 لاکھ روپےامداد کا اعلان بھی کیا۔
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا پاک چین کوریڈور اس خطے کیلئے خوشحالی کا پیغام ہے ، خواہش ہے کہ گلگت سکردو روڈ جلد از جلد مکمل ہو