غذر میں شدید سیلاب کے باعث تباہ ہونے والے رابطہ پل کی تعمیر کا کام تاحال شروع نہیں ہوا، جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کی نقل و حرکت اور روزمرہ کی زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ مقامی رہائشی اور تاجروں نے حکومت سے فوری توجہ اور تعمیراتی عمل میں تیز رفتاری کا مطالبہ کیا ہے تاکہ رابطے بحال ہوں اور علاقے میں معمول کی زندگی دوبارہ شروع ہو سکے۔
تفصیلات کے مطابق غذر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث گاہکوچ اور گلگت کا رابطہ دو ہفتوں سے منقطع ہے۔
مقامی افراد کے مطابق سیلاب سے تباہ ہونے والے رابطہ پل کی تعمیر کا کام بھی شروع نہ ہوسکا، شہریوں نے حکومت سے پل دوبارہ تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سیلاب کے باعث ہونے والی تباہی سے گلگت شندور روڈ بھی بند ہے جب کہ بالائی علاقوں کی ٹریفک معطل بھی تاحال معطل ہے۔
دوسری جانب حکومتی ترجمان کا کہنا ہے جو گاؤں تباہ ہوئے وہاں کے متا ثرین کو متبادل گاؤں بناکر دیں گے۔