بلتستان کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ اب تک مکمل طور پر بحال نہ ہو سکا

بلتستان کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ اب تک مکمل طور پر بحال نہ ہو سکا فائل فوٹو بلتستان کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ اب تک مکمل طور پر بحال نہ ہو سکا

بلتستان ڈویژن کے چاروں اضلاع کا ابھی تک ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ مکمل طور پر بحال نہ ہوسکا۔

اسکردو میں پیٹرولیم مصنوعات کی عدم فراہمی کیساتھ بجلی کی بندش اور پانی کی سپلائی کا نظام بھی متاثر ہے۔ بلتستان ڈویژن کے چاروں اضلاع کا ابھی تک ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکا تاہم سکردو گلگت روڈ کوعارضی طور پر بحال کر کے پیٹرولیم مصنوعات سمیت کچھ گاڑیاں گزاری گئی ہیں-


باغیچہ کے مقام پر انتظامیہ نے 17 گھنٹوں کی مسلسل محنت کے بعد عارضی طور پر بحال کر دیا جس کی وجہ سے سپلائی چین ایک مرتبہ بحال ہوئی ہے۔ کل تک سکردو گلگت روڈ پر ٹریفک مکمل بحال ہوجانےکا امکان ہے۔


ڈپٹی کمشنر سکردو کے مطابق استک پر ایک پل کے تباہ ہو جانے سے جو راستہ بند تھا اسے بھی متبادل ٹریک کے طور پر بنانے کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے اور کل سے اس پر سے بڑی گاڑیاں گزاری جا سکیں گی۔
دوسری جانب کھرمنگ کتی شو میں فصل کٹائی کے دوران اچانک انے والے سیلابی ریلے میں دو خواتین بہہ گئی ہیں جن کی تلاش کے لیےریسکیو ٹیم نے آپریشن شروع کر دیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store