چائلڈ لیبر کے خلاف حکومت کا بڑا اقدام، 63 لیبر بچوں کے والدین میں چیک تقسیم

  • اپ ڈیٹ:
گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں چائلڈ لیبر جیسے سنگین مسئلے کے خلاف حکومت نے پہلا بڑا قدم اٹھا لیا۔ فائل فوٹو گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں چائلڈ لیبر جیسے سنگین مسئلے کے خلاف حکومت نے پہلا بڑا قدم اٹھا لیا۔

گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں چائلڈ لیبر جیسے سنگین مسئلے کے خلاف حکومت نے پہلا بڑا قدم اٹھا لیا۔ شگر میں منعقدہ خصوصی تقریب میں چائلڈ لیبر سے نکالے گئے تریسٹھ بچوں کے والدین میں مالی معاونت کے چیکس تقسیم کیے گئے۔

یونیسف کے مطابق گلگت بلتستان میں 50 ہزار بچے چائلڈ لیبر سے منسلک ہے۔

جس میں 27 فیصد بچوں کا تعلق ضلع شگر سے ہیں۔ جوکظ انتہائی تشویش ناک بات یے۔

لیبر ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان چائلڈ لیبر کو روکنے کیلئے میدان میں آچکا ہے۔ اس سلسلے میں چائلڈ لیبر میں ملوث بچوں کو دوبارہ سکول داخل کرنے پر والدین کو ماہانہ وظائف دینے کا سلسلہ شروع کردیا ۔

ڈائریکٹر لیبر اینڈ انڈسٹری گلگت بلتستان شائد علی کے مطابق وہ بچے جو پہلے ہوٹلوں، مائننگ، کھیتوں یا تعمیراتی کاموں میں مزدوری کرتے تھے۔

اب یہ اسکولوں میں ہیں اور ان کے والدین کو دو سال تک ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا تاکہ وہ دوبارہ بچوں کو مشقت میں نہ جھونکیں۔

"سروے کے مطابق چائلڈ لیبر کی سب سے زیادہ شرح شگر میں ہے – 27 فیصد۔ یہ ایک تشویشناک صورت حال ہے جس پر فوری کام کرنے کی ضرورت ہے۔ بچوں سے جبری مشقت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ضلع شگر میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ محکمہ لیبر کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔"

اقوامِ متحدہ کے اداروں کے مطابق چائلڈ لیبر کے پیچھے غربت، تعلیمی فقدان اور سماجی شعور کی کمی بڑی وجوہات ہیں۔

شگر کے بعض بچے 8 سال کی عمر میں ہی جسمانی مشقت پر مجبور ہوتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ شگر چائلڈ لیبر کے خاتمے میں پورے گلگت بلتستان کے لیے ایک ماڈل بنے۔"

تقریب میں والدین، مقامی عمائدین، سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جنہوں نے اس حکومتی اقدام کو سراہا۔

چائلڈ لیبر صرف مزدوری نہیں بلکہ بچپن، تعلیم اور مستقبل کی چوری ہے۔ لیکن اب امید پیدا ہوئی ہے کہ یہ بچے بھی عام بچوں کی طرح اسکول، قلم اور کتاب کے خواب دیکھ سکیں گے۔

یہ اقدام نہ صرف ایک مالی تعاون ہے بلکہ ایک نسل کو بچانے کی عملی کوشش ہے۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا، تو شگر میں چائلڈ لیبر کا مکمل خاتمہ ممکن ہے۔

تقریب کے اختتام پر منتخب بچوں کے والدین میں ماہانہ وظائف کے چیک تقسیم کئے گئے۔

install suchtv android app on google app store