وزیر اعظم کا تمام ممالک کو سی پیک سے مستفید ہونے کا مشورہ

وزیر اعظم شہباز شریف فائل فوٹو وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے خطے میں امن اور ترقی کے فروغ کے لیے معاشی اور تجارتی روابط بڑھانے پر زور دیتے ہوئے دیگر ممالک کو سی پیک سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ہدایت دی ہے۔ ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک خطے میں مثبت تبدیلی کا سبب بن رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گوادر کو چین کے صوبے شنگیانگ سے جوڑنے سے ترقی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں کھل رہی ہیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہ تعاون نہ صرف تمام فریقین کے لیے فائدہ مند ہوگا بلکہ خطے میں امن اور ترقی کی مشترکہ کوششوں کو بھی تقویت دے گا۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی روابط میں اضافے سے معاشی اور تجارتی شعبوں میں انقلاب آئے گا اور یہ روابط صرف سڑک، ریل یا فضائی راستوں تک محدود نہیں، بلکہ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری بھی انتہائی اہم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس میدان میں سرمایہ کاری کر رہا ہے تاکہ چوتھے صنعتی انقلاب سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔

install suchtv android app on google app store