پاکستانی جے ایف 17 طیاروں کی آذربائیجان میں فضائی مشق میں شرکت

پاک فضائیہ کے طیاروں نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان سے آذربائیجان تک بغیر رکے طویل پرواز مکمل کی فائل فوٹو پاک فضائیہ کے طیاروں نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان سے آذربائیجان تک بغیر رکے طویل پرواز مکمل کی

پاک فضائیہ کے طیاروں نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان سے آذربائیجان تک بغیر رکے طویل پرواز مکمل کی، جس کے دوران فضا میں ایئر ٹو ایئر ری فیولنگ (فضائی ایندھن کی فراہمی) کی کامیاب مشق بھی کی گئی۔

پاکستان اور آذربائیجان کے مابین مشترکہ فضائی مشق ’’انڈس شیلڈ الفا‘‘ بھی آغاز کر دی گئی ہے، جس میں پاک فضائیہ کے طیارے جدید فضائی جنگی حربوں اور مشترکہ مشن پلاننگ پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ یہ مشق دونوں فضائی افواج کے مابین آپریشنل ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر ٹو ایئر ری فیولنگ کے دوران ’’آئی ایل-78‘‘ ٹینکر کا کامیاب استعمال کیا گیا جس نے پاک فضائیہ کی تکنیکی صلاحیت اور پیشہ ورانہ مہارت کو اجاگر کیا۔

یہ مظاہرے نہ صرف پاک فضائیہ کی اپریشنل صلاحیتوں کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر فضائی تعاون کی اہمیت کو بھی واضح کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ’’انڈس شیلڈ الفا‘‘ کا مقصد دونوں برادر فضائی افواج کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا اور ایک دوسرے کی جنگی حکمتِ عملیوں کو بہتر طور پر سمجھنا ہے۔

پاکستان ایئر فورس کی اس مشق میں شرکت نہ صرف علاقائی استحکام اور عالمی فوجی تعاون کے لیے اس کے پائیدار عزم کی عکاسی کرتی ہے بلکہ یہ پی اے ایف کی اس مسلسل کوشش کا بھی مظہر ہے کہ وہ جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ رہے اور فضائی آپریشنز کے ہر میدان میں اپنی روایتی برتری کو برقرار رکھے۔

install suchtv android app on google app store