وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جدید جیو سائنس ریسرچ لیبارٹریز کا افتتاح کردیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جدید جیو سائنس ریسرچ لیبارٹریز کا افتتاح کردیا فائل فوٹو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جدید جیو سائنس ریسرچ لیبارٹریز کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں جیالوجیکل سروے آف پاکستان کی جدید جیو سائنس ایڈوانسڈ ریسرچ لیبارٹریز کا افتتاح کیا۔ بری فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وفاقی وزراء اور ممتازغیرملکی شخصیات کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔ یہ تقریب ملک کی معدنی تحقیقی صلاحیتوں میں نمایاں بہتری کی عکاس ہے جس کے ذریعے پاکستان کے معدنی شعبے کی ترقی کیلئے اعلیٰ سطح پر توجہ حاصل کی گئی ہے۔

یہ پیش رفت پاکستان کی معدنیات کے عالمی سطح پر تسلیم شدہ تجزیاتی اعدادو شمار فراہم کرتی ہے جو ذخائر کے تخمینے کیلئے کان کنی کی کمپنیوں کو درکار ہوتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store