سلمان اکرم راجہ نے تمام لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا

جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز عائد کیے گئے الزامات بے بنیاد ہیں فائل فوٹو جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز عائد کیے گئے الزامات بے بنیاد ہیں

تحریکِ انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز عائد کیے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اور ان میں کسی قسم کی صداقت نہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی ہمیشہ سے اس مؤقف پر قائم ہے کہ ایک جامع حکمتِ عملی بنائی جائے تاکہ آپریشنز کے دوران معصوم جانوں کا ضیاع نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد دہشتگردی کا خاتمہ اور ملک سے دہشتگردوں کا مکمل صفایا ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں عوامی مینڈیٹ تحریکِ انصاف کے پاس ہے۔

مگر وفاقی حکومت اور بعض ادارے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی ایک تعلیم یافتہ اور ایماندار رہنما ہیں، پارٹی اُن کے مکمل ساتھ ہے، اور ہمارے 92 ارکانِ اسمبلی انہیں ووٹ دیں گے۔

جنید اکبر کے مطابق دیگر جماعتوں کے رہنما بھی رابطے میں ہیں اور ان کی جانب سے مثبت اشارے مل رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ علی امین کا شکریہ کہ ایک منٹ ضائع نہیں کیا اور بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر استعفیٰ دیا۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر نے مزید کہا کہ ہم نے کھل کر کہا ہے طالبان سے بات چیت چاہتے ہیں۔

ہماری پالیسیوں پر کے پی کے عوام نے اعتماد کیا، عوام کہتے ہیں کہ بات چیت سے مسئلہ حل کریں لہٰذا آئیں مل بیٹھ کر اس مسئلے کا حل تلاش کریں۔

install suchtv android app on google app store